وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل امام خمینی نے انبیاء کرام کی تعلمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وقت کے فرعونوں کو للکارا۔انہوںنے آئی ایس او کے کارکنان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک انسان نوجوانی کی حالت میں پاکیزہ نہ ہوتو انسانوںکی دنیا میں گم ہوجاتا ہے اس کے لئے جوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں نماز شب اور انیس قرآن ضرور ہونا چاہئے۔جامعات میں پڑھنے والے طلبہ کو نالج میں آگے،معاشرے میں پڑھے لکھے جوان ،شعور وبصیرت دوسروں سے زیادہ،نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ کردار میں دوسروں سے نمایاں ہونا چاہئے ۔آئی ایس او پاکستان کے جوان معاشرے کے پاکیزہ ترین جوان ہیں ۔نوجوانوں کو انفرادی نہیں اجتماعی جدوجہد کے لئے عمل پیرا ہونا چاہئے ۔حضرت حجت کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کے لئے جہانی تفکرکو اپنانا ہوگا۔