وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس حفظہ اللہ نے برادر قاسم عباس شمسی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ طلبہ امامیہ کی قومی تنظیم آئی ایس او کی قیادت ایک سنگین بار ہے خدا وند متعال برادر قاسم شمسی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہونے اور انہیں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی پیروی کرتے ہوئے آئی ایس او کو ظہور امام حجت عج کی زمینہ سازی کے لئے آمادہ وتیار کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔