قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان قرآن و سنت کی عملداری کا پاکستان ہے ،علامہ ناصر عباس جعفری

26 December 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے شعبہ تبلیغات کی جانب سے کیتھولک گراؤنڈ سولجر بازار میں ’قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان کیسے بنایا جاسکتا ہے ؟‘کے عنوان پر سمپوزیم منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علامہ اقبال ؒاور قائد اعظم ؒ کی شخصیت کے اسلامی پہلوؤں کو سمجھنا ہوگا۔پاکستان کے دو قومی نظریہ کی بنیاد قرآنی آیت ہے ،جس کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمان کسی صورت کافروں کو خود پر مسلط نہ ہونے دیں ۔اس بناءپر کفار کے معاشی ،سیاسی ،عسکری ،سماجی ،تعلیمی اور دیگر غلبوں کو کاؤنٹر کرنا ضروری ہے اور پاکستان بھی اسی آئیڈیالوجی کی بنیاد پر بنا ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کی فکر کو پڑھنے کی ضرورت ہے ۔قائد اعظم ہمارے محسن ہیں ،انہوں نے سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا ۔قائد اعظم ؒ کی طرح محرومیوں اور تنگ نظری سے نکلنے کی ضرورت ہے ۔ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے بزرگوں کا اہم رول رہا ہے اور ہم اس کے اسی طرح وارث ہیں جس طرح ایک بیٹا اپنے باپ کا وارث ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو عہد کرنا چاہیئے کہ قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کی تاریخ کو پڑھیں گے۔قائد اعظم کے فرامین کو آئین کا حصہ اور اسکول کے سلیبیس میں شامل کیا جاناچاہیئے ۔قائد اعظم کے مطابق بیت المال کا پیسہ وزرا پر خرچ نہیں ہوسکتا ۔قائد اعظم کے مطابق بیوروکریسی عوام کی خدمت گزار اور ریاست کی خادم ہیں ۔قائد اعظم اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ایک مکمل شخصیت تھے ۔قائد اعظم کے پاکستان کا ماخذ قرآن ہے ۔ایک سوال کہ قائد اعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لبرل شخص تھے ۔انہوں نے کہا کہ لبرل ہونے کے دو معنی ہے ایک بے دین اور دوسرا معتدل شخصیت ۔ قائد اعظم معتدل انسان تھے ،مادر پدر آزادی کے قائل نہیں تھے ۔خود ان کے فرامین میں جا بجا قرآن کو حوالہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم جو پاکستان چاہتے تھے وہ اغواءکرلیا گیا ہے ،ہمیں اسے تلاش کرنا ہے اور اسی پاکستان کو بازیاب کرانے سے پاکستان بچیں گا۔قائد اعظم کی تحریک کا مسلمانوں کی اکثریت نے ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام کی حمایت سے بنا ۔قائد اعظم قانون کی عملداری پر ایمان رکھتے تھے۔حکومت کے قوانین پر عمل کرنا فقہا کے نزدیک بھی نماز و روزہ کی طرح واجب ہے ۔وطن سے محبت کی ضرورت ہے ۔ قائد اعظم ؒمذہبی آزادی والا پاکستان چاہتے تھے۔دہشتگردوںنے قائد اعظم کے پاکستان پر حملے کئے ۔جن خائنوں نے لشکر بنائے انہوں نے پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی ۔ہم سے قائد اعظم کا خوبصورت پاکستان چھین لیا گیا ہے ۔ قائد اعظم کے پاکستان میں امریکہ کو تسلط دینا موجود نہیں ۔قائد اعظم نے مسلم پاکستان بنایا مگر اسے مسلکی پاکستان بنادیا گیا ۔دہشت گردوں نے ہندوؤں کی طرح مسلمانوں کو دبایا، کافر قرار دیا اور حملے کئے ۔کسی ملک میں دہشت گردوں کو اپنی عوام پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاتی ۔مسلکی بنیادوں پر حقوق تقسیم کرنے سے نفرتیں پھیلی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہاءپسندوں کے مدارس کس قوانین کے تحت بنائے گئے ؟۔سمپوزیم میں برادر حسن رضا نے کمپیئرنگ ، قاری محمد حسین نے تلاوت اور برادر زین نے ترانہ شہادت پیش کیا ۔بعد ازاں پروگرام کے اختتام پر پاکستان کا ترانہ پیش کیا گیا ۔اس دوران علامہ صادق جعفری نے دعائے امام زمانہ ؑپڑھائی ۔پروگرام کے اختتام پر شرکاءکے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکائے سپوزیم نے ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے ارکان کی اس کوشش کو سراہا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree