مجلس وحدت مسلمین ملی اتحاد کے لئے ہمیشہ پیش قدم تھی اور رہے گی،علامہ سید احمد اقبال رضوی

18 March 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جناب سید علی عباس زیدی کے گھر پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اے بی سینیاکے علمائے کرام کی ایک نشست منعقد کی گئی جس میں مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر علمائے کرام نے ملی معاملات پر بات چیت کی اور مختلف زاویوں سے مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصد ان معاملات پر کام کرنا تھا جن کا خلاءموجود تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ، پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں سنگین شیعہ نسل کشی کے واقعات مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا باعث  بنے جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین ابھر کر سامنے آئی ۔مجلس وحدت مسلمین تمام شیعہ جماعتوں اور اداروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہیں اور ان سے ٹکراؤاور نزاع کی ہرگز قائل نہیں ۔کسی بھی شیعہ تنظیم یا شخصیات کی توہین یا مخالفت ایم ڈبلیو ایم کی ہرگز پالیسی نہیں رہی ۔پاکستان میں علمائے کرام کے درمیا ن ایک دوسرے کے لئے احترام موجود ہے،جو کہ مثبت پہلو ہے ۔

اس دوران مقامی علماءنے آپسی اتحاد کے بارے میں تاکیدکی جس کا جواب دیتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملت کے درمیان اتحاد کی فضاءقائم رکھنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی جگہ مل بیٹھ کر بات کرنی ہو تو مجلس وحدت مسلمین کے رہنماءتیار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملی اتحاد کا فارمولا اگر ولی امر المسلمین جہاںآیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پاس جاکر حل ہو سکتا ہے تو اس سلسلے میں بھی ہم غیر مشروط طور پر آمادہ ہیں ۔اس موقع پر مقامی علمائے کرام کی جانب سے بعض ذاکرین کی طرف سے عقائد پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیاجس کے جواب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اگرچہ عقائد کے معاملے میں انحراف کا مسئلہ سنگین نوعیت کا حامل ہے ،تاہم اس سلسلےمیں بات چیت اور گفتگو کے ذریعہ مسائل حل ہوسکتے ہیں اور اس سلسلے میں علماء کرام نے گرانقدر کوششیں کی ہیں ،جس کے خاطر خواہ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔

اس سے قبل علامہ سید فتح علی شاہ صاحب اور مولانا علیم رحمانی نے ملی مسائل اور مشکلات کی اچھے انداز میں نشاندہی کی ۔نشست کے اختتام پر مولانا علیم رحمانی نے علامہ احمد اقبال کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔نشست میں مولانا فدا حسین شگری،مولانا محمد افضل نوری،مولانا غلام حیدر مفتح،مولانا سید فتح علی شاہ رضوی،مولانا عبد الرحیم رہبر،،مولانا یاسین عابدی،مولانا سجاد حسین بلالی،مولانا حسن عسکری،مولانا ذاکر حسین مشہدی،مولانا محمد عباس شاکری ،مولانا سید روح اللہ ،مولانا عیسی ساجدی،مولانا محمد ابراہیم،مولانا موسی ٰ علی جعفری،مولان سید طحہ رضوی اور مولانا شبیر حسین سمیت مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree