وحدت نیوز(اسلام آباد) شب برات کے موقع پر دعاؤں میں شہدائےپاکستان اور جن مرحومین کا کوئی نہیںانہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھا جائے، عظیم ہیں وہ شہدا ءجنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے ، ان خیالات کا اظہارسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی طرف سے اللہ کا انعام ہے۔یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے اس لیے اس رات کو عبادت خدا میں بسر کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے۔آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں ۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کو امام علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ شب برات کے با برکت روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اورصوبائی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد ہوا جس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی اوروطن عزیزکی سا لمیت و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اخوت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔