وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سری لنکا میںیکے بعد دیگرے دہشت گردحملوں کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اب کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں رہا یہ عفریت ایک ایک کرکے تمام ممالک کو نگل رہی ہے، عالمی استعماری قوتیں ایشیاءکی روز افزوں ترقی اور خوشحالی سے خائف ہوکرجنوبی ایشیائی ممالک کو اپنے مذموم سازشوں کا نشانہ بنا رہی ہیں، سری لنکا میں سینکڑوں شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بناکر حیوانیت کی بدترین مثال قائم کی گئی، دہشت گردی کسی بھی ملک اور کسی بھی قوم کے ساتھ کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن حکومت اور عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔