خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت میں علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ملک گیریوم احتجاج

03 May 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کاملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کے لواحقین کے صدارتی کیمپ آفس کراچی کے سامنے اپنے بے گناہ پیاروں کی بازیابی کے لئے چھ روز سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ملک گیراحتجاجی مظاہرے و ریلیاں،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں ان مظاہروں کی کال سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دی تھی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت ،سکردو، ملتان، فیصل آباد، ،بھکر،چنیوٹ،جھنگ،اوچشریف،رحیم یارخان،پاراچنار، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، سجاول، ٹنڈومحمد خان، نوشہروفیروز، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، سکھر،شہدادکوٹ،ڈیرہ غازی خان،جیکب آباد،نصیر آباد و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں اورریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ، راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مرزایوسف حسین، علامہ مقصودڈومکی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ حسن ظفرشمسی ودیگر مقررین نے کہاکہ آئین کے ارٹیکل ۱۰ اور ۱۰-اے کے تحت تمام گمشدگان کی بازیابی و انکی حفاطت ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔صدر و وزیراعظم فوری طور پرجبری گمشدگان کے اہل خانہ کے مطالبات کو پورا کرائیں ۔معصوم بچے ، مائیں ، بہنیں ، بیٹاں شاہراؤں پر کھلے آسمان تلے چھ دن سے مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی داد رسی کی جائے۔ریاست کا کوئی فرد کسی جرم میں مطلوب ہے تو اسکو عدالتوں میں پیش کرکے اسکا ٹرائل کریں۔غیر قانونی گمشدگی آئین و قانون کی مخالفت ہے۔

 اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر ہوا جو بعد ازآں ریلی کی شکل میں چائینہ چوک تک پہنچنے کے بعد علامتی دھرنا دیا گیا،جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک میں ضیاءکے باقیات نے پہلے ہماری منظم نسل کشی کی لیکن اس پر حکمرانوں سمیت کوئی بھی ذمہ دار ٹس سے مس نہیں ہوئے عالمی دباو پر ان ظالم درندوں کو جب لگام ڈالا گیا تو اس کے بعد ہم ریاستی ظلم بربریت کا مسلسل شکار ہو رہے ہیں ہمارے بے گناہ جوانوں کو اغواءکیا گیا درجنوں نوجوانوں کا کوئیہ پتہ نہیں وہ زندہ ہے یا مر گئے ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم کراچی میں ایک ہفتے سے صدراتی کیمپ آفس کے سامنے بیٹھے اپنے ماؤں بہنوں کو یہ پیغام دیتے ہیں آپ تنہا نہیں پوری قوم آپکے ساتھ ہیں میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ تیاری کریں اگر ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو ہم پورا ملک جام کردینگے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کی شدید گرمی میں صدر پاکستان کے گھر کے باہر چھے دن سے ہماری مائیں بہنیں اور بچے دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں۔لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی کے کان پرجوں تک نہیں رینگی،ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے۔بصورت دیگر بعید نہیں یہ احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیل جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree