وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ خانواہ اسیران ملت جعفریہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آج بروز ہفتہ کراچی پہنچیں گے ۔ترجمان ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن احسن عباس رضوی کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے دوروزہ دورہ کراچی کے موقع خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے صدارتی کیمپ آفس پرجاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کے علاوہ ، تنظیمی اجلاس کی صدارت کرینگے اور کراچی کے معززین سے ملکی و قومی صورتحال پہ بات چیت بھی کرینگے۔