کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اسدعباس نقوی

08 August 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مودی سرکار خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اور فوکل پرسن برائے بین المذہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے امتحان ہے، سیاسی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ قومی بیانیہ جاری کرنا ہوگا۔ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے حوالے سے ہمیں فوری طور پر اپنے سفارتی لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوست ممالک سمیت عالمی فورمز کو درست صورتحال سے آگاہی اور پاکستان کے موقف کو پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کشمیری مظلومین تنہا نہیں ہم انکے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، انڈیا نے جو غلطی کی ہے، اسے صدیوں تک اس کا احساس رہے گا، پاکستان دنیا میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، ہم شہید پرور قوم ہیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہماری ماوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے دن اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں اور جنوبی ایشاء کے امن دشمن بدمعاش نریندر مودی کو بتا دیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کو تتہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree