ناصر شیرازی کی یافث نوید ہاشمی کے اہل خانہ سے ملاقات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی

20 August 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر اور معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈوکیٹ کے اہل خانہ سے ملتان میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا خصوصی پیغام پہنچایا اور ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے پولیٹیکل سیکریٹری انجینئر مہر سخاوت علی ،ضلعی سیکریٹری جنرل ملتان وجاہت علی مرزا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ناصر شیرازی نے اپنے دورہ ملتان کے دوران ہائی کورٹ بار ملتان کے عہدیداران،رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور چیف وہپ پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کی اور یافث ہاشمی جلد بازیابی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر تفصیلی بات چیت اور مشاورت کی۔بعد ازاں انہوں نے جامع مسجد گلگشت کالونی میں نماز جمعہ کے اجتماع اور آئی ایس او اور ایم ڈبلیوایم کے تحت پریس کلب پر جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یافث ہاشمی کا وفاقی دارالحکومت سے اغواء باعث تشویش اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے محب وطن بیٹوں کا یوں لاپتہ کیا جانا کسی صورت آئینی وقانونی اقدام نہیں ۔ہزاروں قربانیوں کے باوجود ملت جعفریہ کے فعال اور متحرک رہنماؤں کا ماورائے عدالت جبری گمشدہ کیا جانا انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی رو سے قومی جرم ہے۔ہم یافث ہاشمی کی باحفاظت بازیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں ۔امید ہے انشاءاللہ بحق اسیران کربلا ع یافث ہاشمی جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree