مجالس وسبیلوں پر پابندیاں اور مقدمات کا اندراج خلاف آئین وقابل مذمت اقدام ہے، علامہ مقصودڈومکی

07 September 2019

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہےکہ پاک فوج کی ملک کی بقا و حفاظت کیلئے دی گئی قربانيون کو ہميشہ یاد رکھا جائیگا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و عوام کا تحفظ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظھار مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزی ترجمان نے دڑو میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اگر وطن عزیز پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر جنگ لڑے کا اور ملک کا دفاع کریگا ۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہاکہ انتہا پسند مودی نے کشمير میں بيگناہ مسلمانون کا خون بہاکے انسانيت کا قتل عام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مجلسوںو سبيلوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کو عبادت سے روک کر عزاداروں کیخلاف جھوٹی ايف آء آر داخل کی جا رہی ہیں جس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ملک میں عزاداری کے خلاف ایف آئی آرز نے ضيائی آمریت اور نواز شریف کی یاد کو تازہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندہ میں خواتین کی مجالس میں خواتین پوليس اہلکاروں کی تعداد تمام کم ہے اس لئے مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات بہتر کئے جائیں دوسری جانب علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں ماتمی جلوسوں و مجالس میں پولیس کے ساتھ پاک رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور اصغريہ آرگنائزیشن کے رہنما مختيار دايو، فضل بلاولی،شاہد شاہ ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree