ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پرملک بھر میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں لگائی جائیں گی،علامہ شبیر بخاری

30 October 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں امت مسلمہ کو ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کایوم ولادت باسعادت تمام مسلمانوں کے درمیان یکساں احترام اور عقیدت کا دن ہے ۔اس دن رب العالمین نے محمد مصطفیٰ ؐکو رحمت اللعالمین بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا۔یوم ولادت رسول خداؐتمام مسلمین کے درمیان اتحاد ووحدت کی علامت ہے۔

علامہ شبیر بخاری نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح سال بھی جشن عید میلاد النبی ؐکو شایان شان اندازمیں منائے گی ۔ تمام صوبائی مسئولین ضلعی اور یونٹ عہدیداران کو ہدایات جاری کریں کہ وہ شرکائے جلوس کے استقبال کی بھرپورتیاریاں کریں۔ایم ڈبلیوایم کےکارکنان عاشقان مصطفیٰؐ کے لئے استقبالیہ کیمپس لگائیں گے سبیلیں لگا کر ان کی تواضع کریں گے جبکہ تمام اضلاع جشن میلاد کے موقع پر چراغاں ، محافل اورسیمینارز کا انعقاد کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree