عالمی قوتیں کشمیریوں کے حق خود اردایت کو تسلیم کرانے کے لیے بھارت پر زور ڈالیں،علامہ راجہ ناصرعباس

29 November 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں کشمیریوں کے حق خود اردایت کو تسلیم کرانے کے لیے بھارت پر زور ڈالیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی بڑھتی ہوئی بربریت نے ظلم کی ساری حدیں عبور کر لی ہیں۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے حوالے مغربی قوتوں نے ہمیشہ متعصبانہ کردار ادا کیا ہے۔غیر مسلم ممالک میں قتل وغارت کے معمولی واقعہ پر بھی پوری دنیا کو سر پر اٹھا لیا جاتا ہے جب کہ مسلمانوں کے حوالے سے روایتی  چشم پوشی برتی جاتی ہے جوااستکباری قوتوں کی بے حسی کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی محض مذمتی بیانوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔بھارتی حکومت پہ عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی فوج کے محاصرے میں انتہائی اذیتوں کا سامنا ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو نقل مکانی پرمجبور کر کے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو وہاں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوچکی ہے۔ ایک متنازع علاقے میں اس طرح کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت ایسے غیر آئینی اقدامات سے بازرہے۔کشمیری قوم تنہا نہیں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree