حق و باطل کی اس جنگ میں ہم حق اور اھل حق کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

08 January 2020

وحدت نیوز(جیکب آباد) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ قومی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ ،ڈی سی چوک پر شیعہ زعماء اور سیاسی سماجی رہنماوں کا خطاب ،عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو خراج عقیدت پیش۔ امریکہ شیطان الاکبر کے نعرے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او اور شیعہ قومی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے زیراہتمام جیکب آباد میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقعہ پر احتجاجی مظاہرے سے علامہ مقصود علی ڈومکی، انتظار حسین چھلگری، ندیم قریشی، سید مظہر علی نقوی، منصب علی بروہی ،عبدالحئی سومرو ،سید غلام شبیر نقوی، وسیم لطیف مہر سید، شبیر علی شاہ، عاشق پٹھان ،نذیر احمد و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عراقی سر زمین پر جارحیت کرکے امریکہ نے ایک عظیم مجاہد اور ایک ولی خدا کو ان کے با وفا ساتھیوں کے ساتھ قتل کیا ہے صدر ٹرمپ امریکہ کا گورباچوف ثابت ہوگا۔ امریکہ کے زوال کا آغاز ہوچکا۔ عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے اور عراقی وزیر اعظم کے مطالبے پر قابض اور غاصب امریکی افواج فی الفور عراق کی سرزمین سے نکل جائیں۔

انہوں نےکہا کہ حق و باطل کی اس جنگ میں ہم حق اور اھل حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اب وقت آچکا ہے کہ کہ پاکستانی حکمران امریکی اور سعودی کی غلامی سے باہر نکلیں اور ایک آزاد اور خودمختار ملک کی طرح فیصلے کریں۔

انہوں نےکہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا زوال قریب ہے اور شیاطین عالم کو اللہ کے صالح بندے شکست دیں گے جو شہادت کی تمنا لئے زندہ رہتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی راہ خدا میں جہاد اور شوق شہادت سے عبارت تھی وہ مظلوموں کا حامی اور ظالموں اور ستمگروں کا دشمن تھا۔ ان کی شہادت سے ہمارے دل زخمی ہیں اور سینے میں ایک آگ ہے جو ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہی عصر حاضر کے بہترین انسان بدترین دشمن کے ہاتھوں قتل ہوئے امریکہ انتقام الہی سے نہیں بچ سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree