وحدت نیوز(جیکب آباد) ایام فاطمیہ کی مناسبت سے چک سٹی میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت آسیہ کا اللہ تعالی پر کامل ایمان تھا اور آپ فرعون اور فرعونی نظام سے بیزار تھیں قرآن کریم نے حضرت آسیہ کے عظمت کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اھل ایمان کے لئے مثالی شخصیت قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اولین و آخرین کی سردار ہیں آپ ہم سب کے لئے اسوہ ہیں۔
انہوں نےکہا کہ آپ کا حق و صداقت دین اسلام اور ولایت کے لئے قیام اور راہ خدا میں مصائب و آلام کو برداشت کرنا ہر دور کے اہل حق کے لئے اسوہ ہے۔انہوں نےکہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی لہذا آپ کو صدیقہ کبری کا لقب ملا۔