علامہ راجہ ناصرعباس کا سکردوروڈ پر حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج وافسوس کا اظہار

10 March 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو بس حادثے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اندوناک سانحہ پر ہرکوئی سوگوار ہے۔یہ وہ نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر  پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی فٹنس چیک کیے بغیر نکلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ہر گاڑی کی روانگی سے قبل اس امرکو یقینی بنایا جانا انتہائی ضروری ہے کہ گاڑی ہر اعتبار سے مکمل طور پر درست ہے۔

انہوں نے کہا ڈرائیور حضرات کے حوالے سے بھی ضروری جانچ پڑتال ہونی چاہیے کہ کیا ان کی جسمانی صحت انہیں اتنے طویل سفر کی اجازت دیتی ہے اور وہ اتنے طویل سفر پر ڈرائیونگ کے اہل ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ کی بہتری کے لیے جاری اقدامات میں تیزی لانا ہو گی تاکہ مسافروں کی سفری مشکلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ سفر دستیاب ہو۔

ان کا مزید کہناتھاکہ گلگت بلتستان کی شاہراہ پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے افسوسناک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے حکومت کی طرف سے ضروری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانے کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree