ایمان کی دولت سے مالا مال فلسطینی مسلمان غیرت و حمیت کا وہ پہاڑ ہیں جن سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو کر رہے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

11 May 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین جارحیت قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہری آبادی پر حملہ کرکے بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول  پر اپنا حق جتانے کے لیے جو غیر انسانی کھیل رہا اس کا خمیازہ اس کی رہتی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ایمان کی دولت سے مالا مال فلسطینی مسلمان غیرت و حمیت کا وہ پہاڑ ہیں جن سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت پر عالم اسلام  کےنام نہاد چیمپیئن ممالک کے سکوت کو مجرمانہ خاموشی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ یہود نصاری باطل پر بھی مجتمع ہیں تو امت مسلمہ حق پر ہوتے ہوئے باہم کیوں نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا دنیا بھر کے مسلمان عید منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے گھروں میں بچوں اور نوجوانوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ اگر امت مسلمہ نے اپنے مسلمان بھائیوں کی مشکلات اور غم کا ادراک نہ کیا تو پھر دنیا میں ان جیسا بے حس کوئی نہیں ہو گا۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو انتہائی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اگر اس شیطانی طاقت کو شرپسندی سے نہ روکا گیا تو اس کی سلگائی ہوئی آگ سب کے دامن سے لپٹی ہوئی نظر آئے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree