فلسطین کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل عالمی جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

20 May 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطین کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل عالمی جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو ایک غاصب ریاست کی اس کھلی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے۔اسلامی برادری کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہود و نصارٰی کی دوستی سے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ہر اس دشمن سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے جس کا دین اسلام سے بغض و عناد ہے۔

انہوں نے کہا امت مسلمہ کو چاہئیے کہ اسرائیل کے ساتھ مفاہمانہ طرز عمل کی بجائے جارحانہ انداز تخاطب اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو اپنے گھروں سے زبردستی بے دخل کرنا ایک ناقابل معافی ریاستی غنڈہ گردی ہے۔غزہ میں سات سال سے پندرہ سال کے بچوں کو اسرائیل افواج گھروں سے اٹھا کر عقوبت خانوں میں منتقل کر رہی ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو صیہونی بربریت کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کرنی چاہیے۔اسرائیل میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے جو پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس سے اسرائیل نابودی کے آثار واضح ہونے لگ گئے ہیں۔ظلم کی انتہا ظالمین کے خاتمے کی نوید میں بدل کر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ (آج)ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جائے گا اور بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کے مظلومین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے کہا ہے کہ عالمی طاغوتی ایجنڈے کے خلاف مظلومین کی حمایت میں گھروں سے نکل کر مظاہروں میں شریک ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree