ایم ڈبلیوایم کی وطن عزیز کےباضمیر و باشعورعوام سے یوم یکجہتی مظلومین فلسطین میں بھرپورشرکت کی اپیل

20 May 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطین کے مظلومین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پر (آج) 21مئی بروز جمعہ ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا جارہا ہے۔آج بعد از نماز جمعہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین و کارکنان، سیاسی و سماجی رہنما ، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے سلسلے میں احتجاج کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہو گا۔مجلس وحدت مسلمین نے باضمیر و باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی استعماری ایجنڈے کے خلاف اور مظلومین کی حمایت میں اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہو کر قومی و دینی ذمہ داری اور بیداری کا ثبوت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree