علامہ عباس کمیلی نے اپنا جواں سال بیٹا بھی راہ خدامیں قربان کیا لیکن کبھی قومی خدمات سے غافل نہ رہے، علامہ راجہ ناصرعباس

08 June 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان اور بزرگ قومی شخصیت علامہ عباس کمیلی مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ۔ اللہ رب العزت علامہ صاحب کہ درجات بلند کرے ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی نے مشکل اور نامساعد حالات میں کراچی سمیت کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر علاقوں کے مومنین کی بہت خدمت کی اور اپنا جوان سال بیٹا بھی راہ خدا میں قربان کیا لیکن ملی امور سے کبھی غافل نہ رہے، اتحاد بین المسلمین ھو یا اتحاد بین المومنین علامہ عباس کمیلی ہرمیدان میں فعال رہے خاص کر آخری 20 سال میںان کی قومی امور میں فعالیت ناقابل فراموش تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree