مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ملاقات

08 June 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس محمد طاہر رائےسے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دھشت گرد ملک و ملت کے دشمن ہیں جنہوں نے معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس پاک فوج اور ایف سی کو نشانہ بنایا دھشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ مختلف سانحات میں شہیدوں کے ورثاء کو ریاستی اداروں سے یہ توقع ہے کہ ان سانحات میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سانحات میں ہونے والی پیشرفت سے وارثان شہداء کو مطلع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 21 رمضان المبارک یوم علی علیہ السلام کے موقع پر جو ایف آئی آر درج ہوئی اسے واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حب الوطنی امن و اتحاد بین المسلمین کی علمبردار جماعت ہے قیام امن کے سلسلے میں ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے ہمیشہ تعاون کرتے رہے ہیں۔ امید ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کی کوششوں سے عوام کو دیرپا امن نصیب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ مدارس مساجد امام بارگاہوں اور شخصیات کی سیکورٹی ناقص ہے اس پر توجہ دی جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد طاہر رائے نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ دھشت گرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔ ہم نے ماہ مبارک رمضان میں بھی مذہبی عبادات میں مکمل تعاون کیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کو رضاکارانہ طور پر حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کو کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree