دینی مدارس دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے مراکز ہیں، ان کو طہارت و پاکیزگی اور عظمتِ کردار کا مرکز ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

24 June 2021

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے مراکز ہیں۔ ان کو طہارت و پاکیزگی اور عظمت کردار کا مرکز ہونا چاہئے۔ بدکردار درندوں کو دینی مدارس سے بے دخل کرتے ہوئے ان سے مفتی اور مولانا کی سند اور القابات واپس لئے جائیں۔ وفاق المدارس اور دینی جماعتیں بدکردار درندوں کے خلاف احتساب کا شفاف نظام لائیں تاکہ آئندہ کسی کو دینی مدارس اور مساجد کا تقدس پامال کرنے کی جرئت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چند کالی بھیڑوں کے باعث دینی مدارس اور علماء کرام کی عزت و احترام پامال ہو رہی ہے جن کے خلاف کارروائی از حدضروری ہے۔ مجرموں کی حمایت کرنے والوں کو شریک جرم سمجھ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے کو خوف خدا رکھنے والے صالح اور باکردار علماء کی ضرورت ہے۔ دینی مدارس اور مساجد دین خدا کی حفاظت اور بدکاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وفاق المدارس اور دینی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بدکردار درندوں کے خلاف کارروائی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree