ایم ڈبلیوایم کا شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی پر اسلام آباد میں عظیم الشان کانفرنس کا اعلان

24 June 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان یکم اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کا شایان شان طریقے سے انعقاد کرے گی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور کانفرنس کوآرڈینیٹر نثار فیضی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ شہید قائد وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی قوم کی بہترین فکری رہنمائی کی۔ انہوں نے وحدت و اخوت کا جس موثر انداز سے پرچار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال وفاقی دارالحکومت میں عالیشان تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے تمام صوبوں سے مختلف مکاتب فکر کے علماء ،کارکنان اور معروف مذہبی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے مرکزی رہنماؤں کو شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں فوری طور پر رابطوں کا آغاز کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree