شہید برہان مظفر وانی غاصب بھارت کے خلاف ایک جرات مند للکار کا نام ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

08 July 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو شہید برہان مظفروانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید برہان وانی غاصب بھارت کے خلاف ایک جرات مند للکار کا نام ہے۔نڈر حریت رہنما شہید برہان وانی نے جان قربان کر کے آزادی کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کرداروں کا نام اور مقام ہمیشہ نمایاں رہے گا۔شہید برہان وانی تحریک آزادی کشمیر کا وہ روشن ستارہ ہے جو جلد اس خطے سے بھارت کے ناجائز قبضے کےخاتمے کی نوید لیکر ابھرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree