سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما سیدعلی شاہ گیلانی کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس وتعزیت

02 September 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز حریت پسند بزرگ رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ممتاز حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر دل بہت غمگین ہے۔کشمیر کی جدوجہد آزادی ایک ایسے عظیم حریت رہنما سے محروم ہو گئی ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی ایک جاندار آواز تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی ضعیفی اور نقاہت کو کبھی اپنے راستے کی دیوار نہیں بننے دیا۔بھارت کے غاصب اور ظالم حکمرانوں کے سامنے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں کے موقف کا مضبوط موقف کے ساتھ دفاع کیا۔ان کی رحلت تحریک آزادی مقبوضہ جموں کشمیر کے لیئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وندقدوس انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور ان کے پسماندگان اور تمام حریت پسند کشمیریوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree