صدیوں سے موجود تاریخی وعلمی اختلاف کو جواز بناکرملک کو بدامنی کا شکارکیا جارہاہے، علامہ راجہ ناصرعباس ،قومی سلامتی واخوت کیلئےایم ڈبلیوایم کے ساتھ کھڑے ہونگے، ضیا اللہ شاہ بخاری

02 September 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر واسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے اپنے اعلیٰ سطح  وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ناصرعباس شیرازی،علامہ محمد اقبال بہشتی اورڈاکٹر یونس حیدری بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے اتحاد و اخوت کے فروغ اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کی کوششوں کوسراہا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ دہائی کے دوران بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے جو کاوشیں کیں ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔اس جماعت کے بیانیے نے ان تکفیری عناصر کے حوصلوں کو پست کیا ہے جو بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی اور وحدت و اخوت کے لیے ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے عقائد کا تحفظ آئینی تقاضا ہے۔مختلف مسالک کے درمیان تاریخی و علمی اختلافات چودہ سو سالوں سے موجود ہیں۔کچھ شدت پسند ان علمی اختلافات کو جواز بنا کر مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو بدامنی کا شکار کیا جا سکے۔ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام سے مودت ہی معیار حق وصداقت ہے۔آل رسول ص کے دشمنوں سے بیزاری اسلامی تعلیمات کا جز ہے۔تمام مسالک کو رواداری کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree