سید علی گیلانی مرحوم کی مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

02 September 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے حصول آزادی کے طویل جدو جہد کی ہے اور بہت قربانیاں دی ہیں۔ آزادی کی اس جدوجہد میں سید علی گیلانی جیسے بہادر لوگوں کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا جو زندگی کے آخری لحظے تک وطن کی آزادی کے لئے لڑتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے تمام عمر کشمیریوں کی حق خوداردیت اور آزادی کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔سید علی گیلانی کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ کشمیر کے بہادر عوام کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور سید علی گیلانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree