دنیا دیکھے گی کہ پاکستان بھر میں بسنے والے بچے، بوڑھے، جوان، اورخواتین جذبہ حسینی سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ روز اربعین سڑکوں پر نکلیں گے اورتکفیریوں کی سازشوں کو دفن کردیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

23 September 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے دنوں میں اتنے کم وقت میں اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بزرگان و منتظمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز میں ملت تشیع کے خلاف سازشیں جاری ہیں، گزشتہ سال کی ناانصافیوںاورایف آئی آرز کا جواب گزشتہ سال اربعین کا جلوس تھا ، اس سال کی ایف آئی آرز، ناانصافیوں اور عزاداری میں رکاوٹوں کا جواب اس سال کا اربعین کا جلوس ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان بھر میں بسنے والے حسینی بچے، بوڑھے، جوان، اورخواتین جذبہ حسینی سے سرشار لبیک یا حسینؑ کی صداؤں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے اورتکفیریوں کی سازشوں کو دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسینؑ کا دن تشیع کی عزت اور کامیابی کا دن ہوگا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ ہم نواسہ رسول امام حسینؑ سے عشق کرتے ہیں اور امام حسینؑ اور اہل بیتؑ سے عشق رسول اللہ ؑ سے عشق ہےاور یہ عشق و محبت دنیا کا کوئی یزید ہم سے نہیں چھین سکتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت کی خاطر اور قوم و ملت کی عزت کی خاطر ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور آپ ہمیں ہمیشہ قربانی دینے والوں میں سب سے آگے پائیں گے۔

آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں اپنے بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بصیرت کا ثبوت دیا اور آپ شرکاء جنہوں نے بیداری ثبوت دیا جس کی بدولت آج یہ وحدت کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا، انشاءاللہ قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree