مساجد کو اسلامی معاشرے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جو عبادت و عبودیت الہی کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے، علامہ مقصود ڈومکی

24 September 2021

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری ایک روزہ دورے پر آج ڈیرہ مراد جمالی پہنچے۔ اس موقع پر حسینی امام بارگاہ میں زیر تعمیر مسجد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈیرہ مراد جمالی کے ممتاز عالم دین مولانا مشتاق حسین عمرانی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبد القادر شاہ، حاجی ھدایت اللہ گورشانی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اسلام کا قلعہ ہے۔ مساجد کو اسلامی معاشرے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جو عبادت و عبودیت الہی کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور اصلاح معاشرہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبلیغات کی ضرورت ہے ان شاءاللہ تعالیٰ ڈیرہ مراد جمالی کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں تبلیغات مذہب اھل بیت علیھم السلام کے لئے مرکز قائم کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree