اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ اور سنی متحد ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

06 November 2021

وحدت نیوز( ڈیرہ اللہ یار )زوار احمد علی بھنگر ،محمد علی بھنگر ،حاجی حضور بخش بھنگر اور سید شبیر علی شاہ دو پاسی کی جانب سے بگن بابا کالونی ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوئی۔ محفل میلاد کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ محفل نعت میں اھل سنت نعت خوان جنید علی قادری سید فضل حسین شاہ و دیگر نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مختلف شخصیات اور نعت خوانوں کو علامہ مقصود علی ڈومکی نے کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کا تقاضا ہے جبکہ قرآن کریم اور سیرت محمد مصطفیٰ و آل محمد علیہم السلام سے ہمیں اتحاد بین المسلمین کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ اور سنی متحد ہیں آج کی یہ محفل نعت شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree