گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بیان قومی عزت و وقار کے منافی ہے کہ عرب شہزادوں کی شکارپر آمد سے خوشحالی اور پیسا آتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

08 November 2021

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج تک عرب شہزادوں کی نوکری کرکے قوم کی عزت اور ناموس کے دلالوں نے ترقی کی ہے لہذا گورنر صاحب کچھ دلالوں کی ترقی کو قوم کی ترقی نہ کہیں، پوری قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ عرب شہزادے شکار پر اکیلے کیوں آتے ہیں اپنی فیملی کے ساتھ کیوں نہیں آتے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بیان قومی عزت و وقار کے منافی ہے کہ عرب شہزادوں کی آمد سے خوشحالی اور پیسا آتا ہے، قوم کی ناموس عزت اور غیرت کا سودا کرکے جو پیسا حاصل کیا جائے ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ سندھ کے ایک ایم پی اے کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، جس خاتون نے قرآن کریم اٹھایا اس پر گولیاں چلا کر وڈیرہ شاہی نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کی، پیپلز پارٹی سمیت ملک کی سیاسی جماعتوں کو اب اس بات پر غور کرنا چاہیئے کہ وہ پست کردار کے حامل افراد ہی کو ٹکٹ دے کر اسمبلی میں کیوں بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو عرب شہزادوں کی شکارگاہ بننے سے بچایا جائے اور قومی عزت و وقار کے منافی لائسنس کے اجراء کو روکا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree