محب وطن پاکستانی کسی غیر آئینی اقدام اور بحران کا حصہ نہیں بنیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

08 November 2021

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پچاسویں "جہد مسلسل و عزم نو" کنونشن میں قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے بانیان باشعور اور بابصیرت، باہمت اور باحوصلہ تھے۔ مشکلات کے باوجود آئی ایس او پاکستان نے صراط مستقیم پر سفر جاری رکھا، جو ہدف تک پہنچانے والا ہے۔ اس دور پرفتن میں بھی رہبریت کا علم بلند کئے آگے بڑھ رہی ہے۔ آئی ایس او کے نوجوان قابل تحسین ہیں، جو مشکلات کے با وجود مایوس، ناامید اور کچھ نہیں ہوسکتا کے وسوسہ کا شکار نہیں ہوئے۔ آئی ایس او پاکستان نے مظلومین کی حمایت اور امید کے چراغ جلانے کا پرچم اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ملت تشیع جن مشکلات کا شکار ہے، اس میں عالمی استکباری قوتیں اور بکے ہوئے گھس بیٹھیئے ملوث ہیں۔ مسلم ممالک بالخصوص پاکستان کو مختلف بحرانوں کا شکار کیا جا رہا ہے، ہمیں دشمن اور دوست کا تعین کرنا ہوگا، خدانخواستہ ہم کسی بحران کا حصہ نہ بن جائیں۔ ہمیں ایک پاکستانی اور کربلائی ہونے کے ناطے اس کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور غیر آئینی اقدامات کی مخالفت کریں گے۔ پاکستان میں مشکوک سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں بیدار رہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree