ناظم جوکھیو اور قمبر شہدادکوٹ میں نہتی خاتون کا بہیمانہ قتل، بلاول بھٹو پی پی پی کے قاتل اراکین اسمبلی کےخلاف فی الفور سخت کاروائی کریں، علامہ مقصود ڈومکی

10 November 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے جب سردار جاگیردار اور وڈیرے ہوں تو وہ خود کو عوام کا خادم نہیں حاکم سمجھتے ہیں یہی سبب ہے کہ یکے بعد دیگرے اراکین اسمبلی کی جانب سے عوام پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ کیونکہ با اثر طبقہ قانون سے بالاتر ہے اور قانون کے رکھوالے با اثر حکمرانوں کی غلامی میں مصروف ہیں۔ ناظم جوکھیو شہید کے قتل کے بعد ضلع قمبر شہدادکوٹ میں ایک خاتون کا بہیمانہ قتل سرداروں وڈیروں جاگیرداروں اور اراکین اسمبلی کے نام پر سیاہ کارنامہ ہے۔ ان کی گولیوں سے قرآن کریم کو زخمی کیا گیا جبکہ وہ کمزور اور مظلوم عورت قرآن کریم اٹھا کر رحم کی اپیل کر رہی تھی ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایسے نا اھل اراکین اسمبلی کے خلاف فی الفور سخت کاروائی کریں۔ جب ووٹ کا معیار اعلی اخلاق اور کردار کی بجائے دھونس دھمکی اور دھاندلی ٹہرے تو بھر ظالم نا اھل اور نالائق حکمران قوم کا مقدر ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور سندھ کی پاکیزہ دھرتی شکار گاہ نہیں بلکہ کروڑوں غیرت مند انسانوں کی مادر وطن ہے جس کی عزت و ناموس کو دو ٹکوں کے عوض بیچنے والوں سے یہ قوم اپنی بیزاری کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ہماری مادر علمی ہے جس کا تقدس لازمی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی کے طلباء کے مطالبات پر توجہ دی جائے اور ان کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔ بلوچستان یونیورسٹی کو پولیس گردی سے محفوظ رکھ کر اسے علم کا گہوارہ بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree