تاریخ شاہد ہے کہ قاتلوں سے مصلحت کے نام پر سودے بازی کے بدلے میں ہمیشہ تباہی، بربادی اور رسوائی ہاتھ آتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

11 November 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کو قومی و ملکی وقار کے منافی سمجھا جائے گا۔ ستر ہزار شہدا ءاور آرمی پبلک سکول کے معصوم طلباء کے خون سے قوم کسی کو غداری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مطلب دہشتگردوں کی شیطانی طاقت کو تسلیم کرنا ہے۔کسی ایٹمی طاقت کا شدت پسندوں سے مرعوب ہونا پاکستانی قوم کے لیےعالمی سطح پر ندامت کا باعث بنے گا۔ حکومت کے غیر دانشمندانہ اقدامات نے ان کی رہی سہی ساکھ کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ان درندہ صفت عناصر نے اپنے وحشیانہ طرز عمل سے دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کی ہے۔ہمارے نوجوانوں کو قتل کر کے ان کے سروں سے فٹبال کھیلنے والوں کے ساتھ مذاکرات کا تصور بھی نہیں کیا جانا چاہیئے۔ داعش، کالعدم ٹی ٹی پی اور دنیا کی دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہیں۔عالم اسلام کے خلاف اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے لیے ان کرائے کے قاتلوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آگ کے دریا میں جان بوجھ کر کودنے کے مترادف ہے۔حکومت کسی بھی ایسے ارادے سے باز رہے۔تاریخ شاہد ہے کہ قاتلوں سے مصلحت کے نام پر سودے بازی کے بدلے میں ہمیشہ تباہی، بربادی اور رسوائی ہاتھ آتی ہے۔اگر وزیر اعظم قوم کی مرضی کے منافی ایسا کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو وہ تنہا رہ جائیں گے اور انہیں اپنے ایسے فیصلے پر سخت پچھتانا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree