علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ مرکزی کے اجلاس کااسلام آباد میں انعقاد

15 November 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سینٹرل سکرٹریٹ میںایم ڈبلیوایم کی شوریٰ مرکزی کا اہم اجلاس قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقدہوا ۔

 اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں،آزاد جموں کشمیر، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے شرکت کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں صوبوں کی تین ماہ کی کارکردگی کے جائزہ بھی لیا گیا جبکہ آئندہ تین ماہ کیلئے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ شرکائے اجلاس نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکومتی مذاکرات اور معافیوں کے اعلان اور شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ متعصبانہ روئیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree