سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری و سابق صدر پاکستان و شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات

16 November 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نےکالعدم جماعتوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے بہترین سیاسی بصیرت اور قومی سلامتی سے ہم آہنگ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی وقار پر کوئی آنچ نہ آنے دینا نڈر حکومتوں کا خاصا ہے۔ شدت پسندوں گروہوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا دانش و حکمت سے عاری اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں اور ہر اس اقدام کے شدت کے ساتھ مخالف ہیں جس سے آئین کی تضحیک کا کوئی پہلو نکلتا ہو۔

آصف زرداری نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق اعوان بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree