سلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار حضرت امام محمد باقر علیہ السلام علم و حکمت کا گوہر نایاب تھے، علامہ راجہ ناصرعباس

03 February 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےسلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار حضرت امام باقر علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے امام برحق علم و حکمت کا گوہر نایاب تھے۔انہوں نے محبان اہلبیت ع کو مشکل ترین دور میں بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ اپنے محبین کے علم و فکر میں اضافے اور امت کے مفاد کے لیے حکومت کو جب ضرورت پڑی ان کی بھی مدد کی۔امام علیہ السلام کی سیاسی بصیرت کے مخالفین بھی معترف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہ السلام نے ہر دور کے تقاضوں کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جب کہ سب کے مقاصد یکساں تھے۔امام باقر علیہ السلام کے دور میں بنو امیہ اور بنو عباس کے درمیان مملکتی چپقلش رہی ۔یہ حالات امام برحق کے لیے اس اعتبار سے سازگار تھے کہ انہیں عوام کے علم و تربیت کے بہترین مواقع میسر آئے۔جس سے ہزاروں لوگ فیضیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کسی مخصوص وقت کے لیے نہیں بلکہ ہر دور میں ان پر سختی کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree