ملک دشمن عناصر ایک بار پر ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان سےآہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس

03 February 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پر ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان سےآہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے ملک و قوم کی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جو دہشت گرد قوتیں ارض پاک کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتی ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ان کی کمین گاہوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک اسے شدت پسند عناصر سے پاک نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گردوں نے ماضی میں شیعہ ہزارہ برادری کو تختہ مشق بنائے رکھا۔موجودہ حالات کے تناظر میں سیکورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کو کسی ایسی شرپسندی کا دوبارہ موقع نہ مل سکے جس سے ملک کے مجموعی حالات متاثر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملکی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے ۔ریاستی اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہوں گی تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree