ہم پہلے دن سے آج تک متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں، متاثرین کی مکمل بحالی تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،علامہ مقصود ڈومکی

28 October 2022

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ ڈتل جلبانی گوٹھ محمد ملوک بھٹی اور گوٹھ راجہ خان لہر کا دورہ کیا اور مومنین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے صدر برادر سائتھ علی خاصخیلی سابقہ ضلع صدر برادر عبدالرزاق جلبانی نے بھی مومنین سے خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام راتوں کو روٹی کی بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں تک پہنچاتے۔ معاشرے کے مظلوم محروم اور مستضعف لوگوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین قوم کے خادمین کی جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے آج تک متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں۔ متاثرین کی مکمل بحالی تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برادر سائتھ علی خاصخیلی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کے حقوق کی محافظ جماعت ہے جو آج بھی ہر محاذ قوم کی نمائندگی کر رہی ہے۔برادر عبدالرزاق جلبانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے متاثرین کی مدد کرنے پر شکر گذار ہیں۔اس موقع پر ایک سو متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree