اگر ہم سیاسی طور پر طاقتور ہونگے تو اہم فیصلوں میں ہماری شرکت ممکن ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

13 November 2022

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم و ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں۔ بلند پروازی، حوصلوں، امنگوں اور منزل تک پہنچنے کے عزائم کا دوسرا نام نوجوانی ہے۔ کسی بھی قوم و ملک کی ترقی و زوال، کامیابی و ناکامی اور فتح و شکست میں نوجوانوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ ہر انقلاب چاہے وہ کسی بھی میدان میں ہو، نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔

وحدت ہاؤس گلگت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی قوم و ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی ترقی کا بیڑا اپنے سر پر اٹھاتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے منزل تک پہنچنے میں حائل نہیں ہوسکتی۔ نوجوان ہی اصل میں ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور دنیا میں جتنے بھی انقلابات رونما ہوچکے ہیں، ان کے مشاہدے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ان کی اس کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج ہر چھوٹی بڑی تنظیم یا تحریک چاہے سیاسی ہو یا مذہبی، سماجی ہو یا عسکری، ان میں نوجوان ہی پیش پیش ہیں۔ پاکستان میں موجودہ حالات میں حقیقی آزادی کی تحریک میں بھی نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ملک کے عوام اپنی حقیقی آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ نوجوان جب اپنے بارے میں نہیں سوچتے ہیں تو استعماری طاقتیں ان قوموں اور ملکوں کیلئے اپنے فیصلے مسلط کرتی ہیں۔ آج ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک عروج پر ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اس ملک کے فیصلے ہمیشہ واشنگٹن اور لندن میں ہوتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہے تو اس کی بنیادی وجہ وہی بیانیہ ہے، جو ہم ایک عرصے سے کہتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد محبوب شہید قائد عارف حسین الحسینی نے 1987ء میں قرآن و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں، ہم اپنے فیصلے خود کرینگے۔ آج عمران خان کی جدوجہد کی بنیاد بھی اسی نظریئے پر چل نکلی تو ایم ڈبلیو ایم نے اس کڑے وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے شہری ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق بنتا ہے کہ اہم فیصلوں میں ہماری شرکت ہو اور ان فیصلوں میں ہماری شرکت اس وقت ممکن ہوگی کہ ہم سیاسی طور پر طاقتور ہو جائیں۔ ورکرز کنونشن سے علامہ اعجاز حسین بہشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان، علامہ احمد علی نوری رکن جی بی کونسل گلگت بلتستان، علامہ نیئر عباس مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور سید اسد عباس نقوی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree