ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود ڈومکی کا گوٹھ علی نواز خان کھوسہ ضلع جعفرآباد کی خیمہ بستی کا دورہ، متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم

15 November 2022

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی نواز خان کھوسہ کے قریب ضلع جعفر آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد حسین جسکانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خیمہ بستی میں مقیم لوگوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔

 اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی روکنے اور نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے جو موقف اختیار کیا ہے وہ اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے آج تک اپنی بساط کے مطابق متاثرین سیلاب کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کسانوں کو بیج اور کھاد کے سلسلے میں تعاون کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور زرعی پیداوار کے ذریعے ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree