وحدت نیوز (ڈیرہ غازی خان) مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ان کی کابینہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ ۔
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور انجمن حسینہ خواجگان لاہور کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں بیت امام علی علیہ السلام پراجیکٹ کے تحت مختلف دیہاتوں میں گھروں اور مساجد کی تعمیر کا آغازکردیا گیا۔ مستحقین میں ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط نقد رقم کی صورت میں تقسیم کر دی گئی ۔
اس موقع پر صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، انجمن حسینہ کے جناب باقر حسین جاوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری برادر ناصر عباس شیرازی نے خطاب بھی کیا جبکہ ضلعی اور صوبائی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں ۔تقریب کے تمام تر انتظامات ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین برادر انعام زیدی اور ان کی ٹیم نے انجام دیئے۔