وحی الٰہی اور آسمانی پیغام سے دوری کے سبب آج ھم جنس پرستی جیسے خبیث ترین عمل کو جائز قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حجاب حیاء عفت و پاکدامنی جیسے الہی اقدار کو روندا جا رہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

19 February 2023

وحدت نیوز(جعفرآباد)ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد کی ضلعی کابینہ کے ہمراہ ترکی کالونی کا دورہ اور مومنین سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ رجب میں رحمت الٰہی کی برسات ہوتی ہے اس لئے اسے رجب الاصب کہا گیا ہے۔ 27 رجب المرجب عید مبعث ہے جس دن رحمۃ للعالمین مبعوث برسالت ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ ہر دور کا انسان الہی آسمانی پیغام کا محتاج ہے عصر حاضر کا انسان پیغام وحی سے دوری کے سبب مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور جدید کی ماڈرن جاھلیت نے زمانہ قدیم کی جاھلیت کو شرما دیا ہے وحی الٰہی اور آسمانی پیغام سے دوری کے سبب آج ھم جنس پرستی جیسے خبیث ترین عمل کو جائز قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ حجاب حیاء عفت و پاکدامنی جیسے الہی اقدار کو روندا جا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کی حفاظت کی آپ نے اپنے ایثار اور فداکاری کے ذریعے دین اسلام اور پیغام رسالت کی حفاظت کی۔ اس موقع پر ترکی کالونی میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree