وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر انتظام تحفظ حقوق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں راولپنڈی ڈویژن کے بانیان مجالس،ٹرسٹیز، ماتمی سنگتوں کے سالار ،مختلف انجمنوں اور امامبارگاہوں کے عہدیداران اور ملت جعفریہ کے نمائندہ افراد اور راولپنڈی اسلام آباد کے آئمہ جمعہ کو دعوت دی جائے گی۔
اس کانفرنس کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں راولپنڈی،اسلام آباد،مجلس علما شیعہ میڈیا اور سنٹرل سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی صدر ملک اقرار حسین علوی نے کی۔ اس موقع پر رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی نے بھی حصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا راولپنڈی اسلام آباد کے حواص اور علماء کو دعوت دی جائے گی اور مختلف دعوتی کمیٹیاں بھی بنائی گئی۔جو تمام تنظیموں، علما کرام ،انجمنوں اور سنگتون کے سالاروں کو دعوتی مہم کا آغاز کرینگے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور تذکر اخلاقی ماہ شعبان کی فضیلت کے موضوع پر علامہ اقبال بہشتی نے گفتگو کی۔ملک کی۔موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کانفرنس کے انعقاد کے اہداف کے حوالے ملک اقرار حسین علوی نے تفصیلی گفتگو کی اور ملت جعفریہ کیخلاف ہونیوالی سازشوں اور ان کے تدارک حوالے سے حکمت پہ روشنی ڈالی۔انشااللہ ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پہ مرحلہ وار تحفظ حقوق تشیع کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔