امت مسلمہ فلسطین کی وارث ہے، فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

09 April 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت القدس کانفرنس و افطار ڈنر کا اہتمام آئیکون لان صفورہ چورنگی پر کیا گیا جس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پاکستان تحریک انصاف علی زیدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کے وارث ہیں، فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، مولانا رضا حیدر، علامہ باقر حسین زیدی، شمس الحسن شمسی، مولانا جعفر علوی، مولانا امین  انصاری، مفتی داؤد، یعقوب شہباز، علی حسین نقوی سمیت دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ 23 رمضان المبارک کو دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا، فلسطین کسی مکتب یا مسلک نہیں امت مسلمہ اور انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور حماس کے جوابی حملوں نے خوف کی علامت سمجھے جانے والے غاصب اسرائیل کو بیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے، وہ دن دور نہیں کہ جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین اور کشمیر کے مسئلے آج عالم اسلام کی پشت میں استبداد کا خنجر ہے، جس کا حل عالم اسلام کے اتحاد اور اسرائیل کو کرارا جواب دینے میں مضمر ہے، پاکستان اور پاکستان کے قائدین بشمول قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان اور اس کے بعد کے حکمران ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ اسرائیل کی مخالفت جاری رکھی لیکن اب بتدریج ایسے عناصر سر اٹھا رہے جو پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، کبھی سرکاری ٹی وی چینل کا وفد اسرائیل کا دورہ کرتا ہے، کبھی کراچی کے اسکول میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور ایک شخص خود کو یہودی پاکستانی کہہ کر اسرائیل پاکستان کے درمیان تجارت کا شوشہ چھوڑتا ہے جن کو مسترد کرنا اور ان سازشوں کو خاک میں ملانا پوری پاکستانی قوم کی اولین ذمہ داری ہے اور آئین سے وفاداری کا تقاضہ بھی یہی ہے۔ آخر میں صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے القدس کانفرنس و افطار ڈنر میں شریک معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree