قرآن مجید کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے، سوئیڈن حکومت گستاخانہ اقدامات کو فوری روکے، علامہ راجہ ناصرعباس

30 June 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئس حکومت کی جانب سے قرآن پاک جلائےجانے کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ احترامِ مذاہب اور مذہبی جذبات کے ساتھ ذمیدارانہ انداز میں آزادی اظہارِ رائے کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کی آڑ میں کسی بھی مذہب یا اس کےمقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر روسی صدر ویلادمیر پوٹین کا موقف قابل ستائش اور قابل تقلید ہے ، سوئیڈن کی حکومت کو اس قبیح عمل کا فوری نوٹس لیتےہوئے اسطرح کے اقدامات کی روک تھام کیلئے فوری ٹھوس قدم اٹھاناچاہئے اور واقعے میں ملوث گستاخ کو سخت سزادینی چایئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree