چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سےدنیا کے کمسن ترین کوہ پیما ارحان عباس شگری کی ملاقات

05 August 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) 8 سالہ کمسن کوہ پیما ارحان عباس شگری نے اپنے والد قمر عباس شگری کے ہمراہ قائد وحدت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

ارحان شگری نے حال ہی میں 6400 میڑ بلندی برفانی پہاڑ خسر گنگ کو سر کرکے دنیا کے کمسن ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا ہے،8 سالہ کمسن ارحان عباس نے خسر گنگ پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم کیساتھ سرکار وفا حضرت علمدار عباس کا بھی علم مبارک لہرانے کا اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکاڈ قائم کیا۔

کمسن کوہ پیما نے قائد وحدت کو چوٹی سر کرنے اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم و علم حضرت عباس علمدار لہرانے کی تصاویر پیش کی،قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے ارحان عباس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لئے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree