امداد جویو کے خون ناحق سے انصاف کیا جائے اور ان کے ورثاء جس کو مجرم اور قاتل سمجھتے ہیں اسے ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے،علامہ مقصود ڈومکی

08 August 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جھل مگسی میں قتل ہونے والے کسان امداد جویو کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک طاقتور قانون کی گرفت سے بالاتر ہوگا ملک میں عدل و انصاف اور امن قائم نہیں ہو سکتا۔ نواب چوہدری اور طاقتور قانون سے ماوراء ہیں۔ وہ جب چاہیں قانون شکنی کریں۔ طاقتور کے آگے ریاستی ادارے بے حس اور بے بس نظر آتے ہیں۔ ریاستی ادارے اور عدالتیں طاقتور مجرم کو قانون کے شکنجے میں لانے کی بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک مظلوم کسان امداد جویو کی لاش سے چار ضلعوں کی پولیس خوفزدہ نظر آئی۔

جس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر ایک غریب کی لاش کی توہین کی۔ غریب کسان امداد جویو کے قاتل کی قوت کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قاتل ہونے کے باوجود چار ضلعوں کی پولیس اس کی مکمل فرمانبردار نظر آئی۔ چار ضلعوں کے پولیس افسران نے قاتل کو بے نقاب ہونے سے بچاتے ہوئے ایک مظلوم کسان کی لاش کی جو بے حرمتی کی، اس نے قانون کے رکھوالوں کے کردار کو ننگا کر دیا۔ تعجب ہے کہ جمہوری دور میں مظلوم اور یتیم بچیوں سے احتجاج کا حق چھینا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امداد جویو کے خون ناحق سے انصاف کیا جائے اور ان کے ورثاء جس کو مجرم اور قاتل سمجھتے ہیں اسے ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے اور امداد جویو کی فیملی کو طاقتور قاتل سے تحفظ دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree