درگاہ حاجی لطیف شاہ پر مجلس عزا اور عزاداری گذشتہ کئی دھائیوں سے جاری ہے آئندہ بھی عزاداری اور مجلس عزا سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،علامہ مقصود ڈومکی

09 August 2023

وحدت نیوز(شکارپور) درگاہ حاجی لطیف شاہ شکار پور میں قائم قدیمی علم پاک غازی عباس علمدار علیہ السلام کی پرچم کشائی اور سالانہ مجلس عزا کے انعقاد کے حوالے سے جب مومنین کرام پہنچے تو ایک شرپسند ملا نے اپنے خطابیوں کے ساتھ مسجد اور درگاہ کی چھت پر اینٹ اور پتھر رکھ کر عزاداروں کو حراساں کرنے کی کوشش کی۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش کے باوجود جب شرپسند عناصر نے مجلس عزا اور عزاداری میں رکاوٹ ڈالی تو وحدت ہاؤس شکار پور سے سینکڑوں مومنین کا قافلہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم برادر اصغر علی سیٹھار کی قیادت میں درگاہ حاجی لطیف شاہ پہنچا جہاں پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور برادر سینگار علی وارث نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس عزا اور عزاداری میں سینکڑوں عاشقان اہل بیت شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صدیوں سے قائم درگاہ پر غازی عباس علمدار علیہ السلام کا علم اور سالانہ مجلس عزاء میں رکاوٹ کسی صورت قبول نہیں مومنین نے جرئت و بہادری سے درگاہ حاجی لطیف شاہ پہنچ کر مجلس عزا بھی منعقد کی اور نوحہ خوانی اور عزاداری کرکے شرپسند عناصر کو شکست دی ہے۔ درگاہ پر مجلس عزا اور عزاداری گذشتہ کئی دھائیوں سے جاری ہے آئندہ بھی درگاہ حاجی لطیف شاہ پر عزاداری اور مجلس عزا سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے متعصب مینجر اوقاف لاڑکانہ عبدالحفیظ چنہ کا لیٹر شرانگیزی پر مبنی ہے۔ محکمہ اوقاف 1975 سے جاری مجلس عزاء اور عزاداری روکنے کا اختیار نہیں رکھتا۔اس موقع پر ایس ایس پی شکار پور امجد شیخ، اے ایس پی سید فاضل شاہ، ڈی آئی بی انچارج نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور اصغر علی سیٹھار سے مذاکرات کئے اس موقع پر انتظامیہ نے یہ تسلیم کیا کہ علم پاک غازی عباس علمدار علیہ السلام کے بیرک کی تبدیلی اور مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اہل تشیع اور عزاداروں کا حق ہے۔ اسی ھفتے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، محکمہ اوقاف اور فریقین کی موجودگی میں اھم اجلاس منعقد ہو گا جس میں تمام تر معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree