چین اور پاکستان کو نشانہ بنانا امریکہ کا وہ ہدف ہے جس پر کام جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

18 September 2023

وحدت نیوز: (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہےامریکہ نے شام ، یمن ، عراق اور دیگر ممالک سے اپنے لے پالک دہشت گردوں کو اٹھا کر افغانستان منتقل کر دیا ہے۔ہمارا پڑوسی ملک اس وقت دہشت گرد جتھوں کا گڑھ بن چکا ہے۔چین اور پاکستان کو نشانہ بنانا امریکہ کا وہ ہدف ہے جس پر کام جاری ہے۔

علاقے میں امریکہ اور بھارت کا نفوذ بڑھتا جا رہا ہے۔چترال پر افغان دہشت گردوں کے حملے کا مقصد گلگت تک پیش قدمی کر کے پاکستان اور چین کے درمیانی راستے کو ختم کرنا تھا۔پھر گلگت بلتستان میں ایک دم انتظامی مسائل نے سر اٹھا لیا،امام زمانہ علیہ السلام کی توہین جیسے شر انگیز واقعات خطے کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازش ہیں۔ گلگت بلتستان میں تکفیری فکر رکھنے والے عناصر پہلے سے موجود ہیں جو داعش اور عالمی دہشت گردوں کی مدد کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

حد یہ ہے کہ تکفیریت کو سہارا دینے کے لیے پارلیمنٹ میں متنازع بل دھونس دھاندلی کے ذریعے پاس کیا جاتا ہے۔اگر اس بل کی حمایت حماقت میں کی گئی ہے تو ایسے احمق لوگوں کو پارلیمنٹ میں ہونا ہی نہیں چاہئیے اور اگر جان بوجھ کر کیا گیا تو پاکستان کے ساتھ خیانت کی گئی ہے۔یہ ملک میں داعش کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔اس بل کا بنیادی مقصد گلی محلے میں فرقہ واریت کی آگ لگانا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree